پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اتوار 1 جنوری 2017 13:20

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پنجاب کے بیشترشہر دھند کی لپیٹ میں ہیں،جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے جبکہ بالائی علاقوں میں خشک موسم سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں شدید دھندکی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، میانوالی، ملتان ، فیصل آباد، ساہیوال سمیت بیشتر شہروں میں حدِنگاہ صفر رہ گئی ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان ،کشمیر اور بلوچستان کے بالائی علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ،جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔سندھ میں بھی کچھ مقامات پر دھند چھائی رہی جس سے صبح کے اوقات میں نکلنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب اورسندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :