بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن38 ویں سالگرہ منائی

اتوار 1 جنوری 2017 13:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) دلکش بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی 38 ویں سالگرہ منائی ، خوبصورت اداکارہ نے کئی فلموں میں مثالی اداکاری دکھاکر سب کے دلوں پر راج کیا ہے۔

(جاری ہے)

ودیا بالن کا یہ انداز ، یہ روپ اور یہ اداکاری ہر کسی کو ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔کردار چاہے کوئی سا بھی ودیا بالن اس میں ڈوب کر اداکاری دکھاتی ہیں۔بے شمار ایوارڈز سمیٹنے والی اداکارہ کی شوخ و شنگ اداکاری بھی خوب رہی ہے۔ودیا بالن اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی ماہر ہیں۔38 برس کی ہونے کے باوجود ودیا بالن کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار ہے۔