ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ڈرامہ فلم اٹریکشن کاسنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

اتوار 1 جنوری 2017 13:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ڈرامہ فلم اٹریکشن کاسنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

فیڈر بونڈارکوک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ماسکو میں آسمان سے آنے والی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے، جو پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اولگ مونشیکوو،الیگزینڈر پیٹروو اور رینال مخامیتو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ الیگزینڈر اینڈریشنکو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 27جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :