سلمان خان نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کے باپ کے کردار میں جلوہ گر ہونگے

اتوار 1 جنوری 2017 13:00

لاس اینجلس ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کے باپ کے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی فلم دنگل میں جوان بیٹی کا باپ دیکھنے کے بعد اب سلمان خان بھی نوجوان بیٹی کے باپ کا کردار ادا کرتے ہوئے د کھائی دیں گے ۔ فلم رقص کے موضوع پر مبنی ہو گی جس میں سلمان اپنی بیٹی کو ڈانس چیلنج کے لئے تیار کریں گے،اداکار اس کردار کے لئے 18 کلو وزن کم کریں گے،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :