سی پیک 2016ء چین کی عظیم کامیابیوں کا اہم حصہ ہے

بیلٹ اینڈ روڈ منصو بہ بھی گذشتہ سال دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا دنیا بھر کے سو سے زیادہ ممالک اور تنظیموں نے منصوبے میں گہری دلچسپی لی بین الاقوامی معاشی سست روی کے باوجود چینی معیشت میں استحکام رہا ، چینی ذرائع ابلاغ

اتوار 1 جنوری 2017 13:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 2016ء میں چین کی عظیم الشان کامیابیوں کا اہم حصہ ہے جو چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا ایک عظیم اور اہم منصوبہ ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصو بہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ا س کا گذشتہ تین برسوں کے دوران وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ، 2016ء میں کئی ملکوں کی کوششوں سے اس منصوبے نے کئی یادگار منصوبوں پر عملدرآمد کے باعث کئی شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ، دنیا بھر کے سو سے زیاد ہ ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی حمایت کی یا اس میں حصہ لینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ چین نے ان میں سے چالیس سے زیادہ ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چینی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ترقی میں سست روی اور عالمی مالیاتی مارکیٹ میں منڈی جیسے چیلنجوں کے باوجود چین نی6 201 ء میں بنیادی اصلاحات کی ہیں اور اس نے عالمی سطح پر تیزی سے اپنے اثرو رسوخ میں اضافہ کیا ہے ، چین میں اقتصادی استحکام گزرنے والے سال میں چین کی ایک اور بڑی کامیابی ہے ، چینی سرمایہ مارکیٹ میں مدوجزر جو 2016ء کے آغاز میں نظر آرہا تھا ،خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کے باعث یہ سال سخت ثابت ہو گا تا ہم اس آغاز کے باوجود سال کے اختتام پر چینی معیشت اپنی ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے اور حکومت نے سالانہ پیداوار کا جو ہدف مقرر کیا تھا وہ حاصل کر لیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی سالانہ قومی پیداوار کی شرح 6.7فیصد رہی جو حکومت کے طے کردہ ہدف 6.5اور 7فیصد کے درمیان ہے ، چین میں اس مہینے کے اوائل میں سینٹرل اکنامکس ورک کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر چینی رہنمائوں نے کہا تھا کہ چین کی معیشت زیادہ کوالٹی اور اہلیت کے لحاظ سے 2016ء میں مناسب شرح پر قائم رہے گی ۔رپورٹ کے مطابق چین نے غربت کے خاتمے کیلئے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس سال چینی حکومت ایک کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلانے کے لئے اپنے اہداف پر کام کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :