یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں 150برسوں میں پہلی مرتبہ دسمبر کا مہینہ خشک ترین قرار

اتوار 1 جنوری 2017 12:50

جینیوا ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں 150برسوں میں پہلی مرتبہ دسمبر کا مہینہ خشک ترین گزرا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے جہاں دنیاء کے مختلف حصے متاثر ہورہے ہیں وہیں سوئٹزرلینڈ بھی دور جدید کی اس مسئلے کا سامنا کررہاہے ۔

(جاری ہے)

ملکی محکمہ موسمیات کے مطابق 1864سے سوئٹزرلینڈ میں موسمیاتی ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع ہوا اوردسمبر 2016 کا مہینہ گزشتہ 150برسوں کا خشک ترین مہینہ قرار دیا گیاہے۔

اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں بارش کی شرح 2.0ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جو 150برسوں میں سب سے کم ترین شرح ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں بارش نہیں ہوئی جس کی سے ان علاقوں کو ایک طرح سے خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔