لوگر اورننگرہارمیں تشدد کے دو الگ الگ واقعات میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک ،شمالی صوبہ جوزجان میں بم دھماکے میں حکومت کے حامی لشکر کے تین ارکان ہلاک ، پانچ زخمی ہوگئے

اتوار 1 جنوری 2017 12:50

کابل ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) افغانستان کے وسطی صوبہ لوگر اورننگرہارمیں تشدد کے دو الگ الگ واقعات میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے،شمالی صوبہ جوزجان میں بم دھماکے میں حکومت کے حامی لشکر کے تین ارکان ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روز وسطی صوبہ لوگر اورننگرہارمیں تشدد کے دو الگ الگ واقعات میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں افغان نیشنل آرمی کا ایک اہلکار شامل ہے۔شمالی صوبہ جوزجان میں ایک بم دھماکے میں حکومت کے حامی لشکر کے تین ارکان ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکہ منداگان ضلع میں ہوا ہے اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :