عوام کے تعاون سے معاشرے میں امن قائم کریں گے‘ سجاد خان

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے کہاہے کہ عوام اور پولیس کے تعاون سے معاشرے کوپرامن بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تھانہ بڈھ بیر میں عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شہری بلاجھجک تھانوں میں افسروں سے ملاقاتیں کرکے اپنے مسائل بتائیں اور ہرقسم کی شکایات کے لیے پولیس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تھانوں کا کلچر تبدیل کردیاگیاہے۔سجاد خان نے کہا کہ پشاور میں سودخوروں کے خلاف ایکشن لیاجارہاہے اور منشیات کیخلاف بھی بھرپور کاروائی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول پرنظر رکھیں۔