گورونانک کے جنم دن کے موقع پر پشاور میں تمام مذاہب کی مشترکہ تقریب

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجنزفیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام سکھ مذہب کے بانی گورونانک کے جنم دن کے موقع پر پشاور ڈبگری میں ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سکھ برادری کیساتھ ساتھ ہندو‘مسلم اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے قاری روح الله مدنی‘ ٹائون ممبر محمدعرفان ‘علامہ ڈاکٹر فخر الحسن کراروی ‘ہمفرے سرفراز‘ پیٹر بشپ‘ ہارون سرب دیال‘ سردار چرن جیت سنگھ ساگر‘یلونت سنگھ اور مقصود احمد سلفی نے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

ان کا کہناکہ باہمی احترام اور رواداری کیلئے ایسی تقاریب کا انعقاد ضروری ہے انہوں نے کہاکہ تقریب کا مقصد دنیا کو ایک پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور وہ بھائی چارے کی فضاء پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :