حفاظتی اقدامات کے ذریعے فصلات کے ضرر رساںکیڑوں کے حملے میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے،زرعی ماہرین
اتوار 1 جنوری 2017 12:40
(جاری ہے)
چھڑیوں کی کٹا ئی کے وقت فصل کو زمین کی سطح کے قریب سے کا ٹا جائے اس سے زمین میں وتر جلدی آ جاتا ہے اور اگلی فصل کی بوائی اور زمین کی تیاری میں آسانی ہو جا تی ہے ۔
کٹا ئی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرانے کے لیے چھوڑ دی جا ئیںتاکہ بچے کچھے مڈھ، ٹینڈے، کھوکھڑیاں،پتے اور چھڑیوںمیں موجودسنڈیاں اورپیوپے تلف ہو جائیں اسطرح کپاس کی فصل کے ٹینڈوں میں موجود دو جڑے ہو ئے بیجوں میں چھپی گلابی سنڈی تلف ہو جا تی ہے ۔ فصلات کے مڈھوں کی تلفی بذریعہ روٹاویٹر کر نے سے نہ صر ف زمین اچھی تیار ہو جا تی ہے بلکہ مڈھوں میں موجود سنڈیاں اور کوئے بھی تلف ہو جا تے ہے بچی کچھی سنڈیاںاورکوئے پرندوں کی خوراک بن جاتے ہیں اور اگلی فصل ان کے حملے سے قدرے محفوظ ر ہتی ہے ۔کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیرفروری کے مہینے تک جلا لیے جائیں اور گرے ہوئے سو کھے ٹینڈے اور کھوکھڑیاں اکٹھا کر کے جلا دیے جائیں یاگہرے دبا دیئے جائیں ۔یہ عمل جننگ فیکٹریوں میں بھی لازمی دہرایا جائے تاکہ گلابی سنڈی کاخاتمہ ہوجا ئے اور لگاتار لائٹ ٹریپ لگا کرپروانے تلف کرتے رہیں۔اگر کپاس والے کھیت میں گندم کاشت کی گئی ہواور کھیت میں اگربچے کچھے ٹینڈے، کھوکھڑیاں موجود ہوں تو ا ن کوکھول کر د یکھا جائے اگر گلابی سنڈی ڈبل سیڈمیں ملے تو پھر 1.5تا 2لیٹرکلور پائری فاس پانی کے ساتھ فی ایکڑفلڈ کر یں تاکہ سنڈیاں،ڈسکی کاٹن بگ ،ریڈکاٹن بگ اوردیمک کا خاتمہ ہو جائے اس طرح نہ صرف گندم کی فصل دیمک کے حملے سے محفوظ رہے گی بلکہ آنے والی کپاس کی فصل پر بھی کیڑوں کا حملہ کم ہوگا۔ اس طرح فصل کے بقایا جات میں چھپی سنڈیاں اور کوئے تلف ہوجائیں گے۔ گڑواں کے حملہ سے متاثرہ شاخوں کو کھینچ کر نکالا جائے اور ان کو بھی جلا دیا جائے، حملہ شدید ہو تو کماد کی مونڈھی فصل نہ لی جائے۔ جولائی تا ستمبر کے مہینے میں اگر کماد کی فصل پر گرداس پور گڑواں کا حملہ ہو تو متاثرہ پودوں کا اوپر والا حملہ شدہ حصہ کاٹ کر تلف کرنے سے گڑواں کے حملے میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔ اگر پودوں کوکو رے سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب حکمت عملی نہ اپنائی جائے تو آم کے چھوٹے پودوں اور نرسری کو زیادہ نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے۔ نرسری میں آم کے پودوں کو شیشم وغیرہ کی شاخوں کے ساتھ اس طرح ڈھانپا جائے کہ پودوں پر دن کے وقت سورج کی روشنی بھی پڑتی رہے۔جب رات کو کورا پڑنے لگے تو باغات میں دھواں کریں تاکہ کورے کا اثر کم سے کم ہو ۔کورے والی راتوں سے قبل آبپاشی کردینے سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔یوں ان پودوں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔آم کی نرسری کو کورے سے بچانے کا ایک اور موثر طریقہ اسکو پلاسٹک سے ڈھانپ دینا بھی ہے۔ باغ میں جب آم کا پودا پانچ فٹ سے بڑا ہو جائے تو اسے 5%چونے کا سپرے کریں۔اس طرح چونے کی ایک پتلی تہہ پتوں اور شاخوں پر بن جاتی ہے۔جوکہ کورے کے اثرات کو کم کرتی ہے۔ بڑے پودوں کے تنوں پر سفیدی کریں اور چھوٹے پودوں کے تنوں پر پرالی وغیرہ باندھ دیں ۔مزید براں انہیں پٹ سن کے ٹکڑوں سے لپیٹ کر بھی کورے وسردی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔پودوں کی غذائی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔ تاکہ پودے تندرست و توانا رہیں۔کمزور پودوں پر کورے کے اثرات بھی زیادہ پڑتے ہیں۔کورے سے متاثرہ پودوں کی کانٹ چھانٹ کرنے کے بعد ان پودوں پر کسی پھپھوندی کش زہر مثلاًٹاپسن ایم وغیرہ کا سپرے کریں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.