ماڈلنگ میں آپ کے پاس غلطی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہوتی ‘ کاشف آفتاب

نامورگلوکارہ نے اپنی نئے ویڈیوالبم میں ماڈلنگ کی پیشکش کی ہے جس پر غورکررہاہوں‘ انٹرویو میں گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) نامورماڈل کاشف آفتاب نے کہا ہے کہ اپنے کام میںنکھارلانے کیلئے بھرپور محنت کر رہاہوں، اداکاری کی طرح ماڈلنگ بھی آسان کام نہیں بلکہ اس میں آپ کے پاس غلطی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہوتی ، نامورگلوکارہ نے اپنی نئے ویڈیوالبم میں ماڈلنگ کی پیشکش کی ہے جس پر غورکررہاہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کاشف آفتاب نے کہا کہ بنیادی طور پر آئی ٹی انجینئر ہوں لیکن ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔

اس شعبے میںنام پیدا کرنے کے لئے بھرپو رمحنت کر رہا ہوںاوراس کیلئے نامورماڈلز کے کام کابغور تجزیہ کرتا ہوں ۔انہوںنے مزید کہا کہ اداکار ہ و ماڈل ڈولی نے اپنے فیشن شوزکے ذریعے مجھے بڑا متاثرکیا ہے اوروہ فیشن شو کے حوالے سے بہترین آرگنائزر ہیں۔