ْقبرص میں بلیوں کی آبادی میں بے انتہا اضافہ، خوراک کی فراہمی کیلئے رضا کار بھی سرگرم عمل

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

ْ پاپوہس ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) قبرص میں بلیوں کی آبادی میں بے انتہا اضافے کے بعد متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ رضا کاروں نے بھی بلیوں کو خوراک پہنچانے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قبرص میں 1700 برس قبل پہلی مرتبہ ملکہ ہیلنا نے سانپوں کی آبادی پر قابو پانے کیلئے بلیاں پالنے کا سلسلہ شروع کیا ، آج ان کی آبادی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

بلیوں کو خوراک پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ اب رضا کار بھی سامنے آرہے ہیں۔ ساحل سمندر کے قریب واقع تفریح مقام پاپوہس میں برطانوی رضا کاروں نے بلیوں کو خوراک پہنچانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ برطانوی رضا کاروں نے بتایا کہ بلیوں کیلئے خوراک پہنچانے پر وہ ماہانہ تقریباً 2200 ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مناسب دیکھ بھال کیلئے ہمیں مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ قبرص کی حکومت نے بھی اس سلسلے میں ایک پروگرام شروع کیا تھا تاہم 2011ء میں اس پروگرام کو ختم کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :