سپر سمیش ٹی 20 ، آکلینڈ نے اوٹاگو کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
اتوار 1 جنوری 2017 12:00
ڈونیڈن ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) سپر سمیش ٹی 20 ، آکلینڈ نے گلین فلپس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اوٹاگو کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 176 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گلین فلپس نے ڈیبیو میچ میں 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے لیگ کے میچ میں اوٹاگو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جوش فنی 45 اور کپتان ہمیش ردرفورڈ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں آکلینڈ نے ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے گلین فلپس نے 44 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ کپتان روب نکول 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.