نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کا فائنل (آج) کھیلا جائے گا
تازہ ترین : 1

نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کا فائنل (آج) کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری نیشنل ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ایونٹ کا فائنل (آج) پیر کو ایچ بی ایل اور ایس ایس جی سی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ایچ بی ایل نے ایس این جی پی ایل جبکہ ایس ایس جی سی نے واپڈا کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، ٹورنامنٹ کا فائنل کل پیر کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں ایچ بی ایل اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 01/01/2017 - 12:00:29

اس خبر پر آپ کی رائے‎