فن لینڈ میں میں تیز کار فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، تین افراد زخمی

حادثے میں سات گاڑیاں تباہ، تحقیقات شروع،یہ دانستہ کارروائی معلوم نہیں ہوتی،پولیس

اتوار 1 جنوری 2017 12:00

ہیلسینکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسینکی کے نواح میں آج تین افراد اس وقت زخمی ہو گئے، جب ایک کار فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی،اس حادثے میں سات گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ،پولیس نے اس کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ دانستہ کارروائی معلوم نہیں ہوتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

اس حادثے میں کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس حادثے میں سات گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ دانستہ کارروائی معلوم نہیں ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :