عراقی فوج نے اہم علاقہ داعش سے آزاد کرالیا،25 جنگجو ہلاک

عراقی فوج کو جنگجووں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ، جگہ جگہ بچھائی گئی بارودی سرنگیں رکاوٹ ہیں،حکام

اتوار 1 جنوری 2017 12:00

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) عراقی فوج نے شمالی شہر موصل کے مشرقی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اور اہم علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے،داعش کے 25 جنگجو ہلاک کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیڈرل پولیس نے دعویٰ کیا کہ شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری فیصلہ کن آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 25 جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔اس دوران موصل کے مشرقی حصے کے علاقے القدس الثانیہ کو داعش سے چھڑا لیا گیا ہے، عراقی فوج کو داعش جنگجووں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ جگہ جگہ بچھائی گئی بارودی سرنگیں عراقی فوج کی پیش قدمی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :