ترک صدر کا عراقی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،براہ راست مذاکرات پر زور

دہشت گردی کو خطے میں عدم استحکام کا ماحول قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،رہنمائوں میں اتفاق

اتوار 1 جنوری 2017 12:00

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اردوان اور العبادی کے مابین ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے معاملات زیر غور آئے۔دونوں رہنماوں نے اس دوران اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کو خطے میں عدم استحکام کا ماحول قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :