اوباما انتظامیہ نے سات پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

کمپنیوں کے لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد،کراچی،ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے پتے،تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں

اتوار 1 جنوری 2017 12:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) وبامہ انتظامیہ نے جاتے جاتے ملک کے میزائل پروگرام سے وابستہ 7پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ،ماہرین نے امریکی حکومت کے فیصلے کو سیاسی قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن7 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ ملکی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے خلاف کام کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم نوٹیفکیشن میں ایسی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی جس سے معلوم ہوسکے کہ پابندی کن سرگرمیوں کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں کے لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد،کراچی،ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے پتے دئیے گئے ۔پاکستان نے ہمیشہ اپنے میزائل پروگرام میں کسی قسم کی بے قاعدگیوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتائے بغیر پابندی عائد کرنا اوباما انتظامیہ کا سیاسی فیصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :