جمہویہ کانگو میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے بحران کے خاتمے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے

اتوار 1 جنوری 2017 12:00

کنساشا ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) افریقی ملک جمہویہ کانگو میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے بحران کے خاتمے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دھڑے کے درمیان مذاکرات کنساشا کے رومن کیتھولک چرچ میں جاری ہیں۔ فریقین ملک میں صدارتی مینڈیٹ کے حوالے سے جاری بحران کے حل کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایک معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں جس کے بعد قیام امن کیلئے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :