انتونیو گوئٹرس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال ..
تازہ ترین : 1

انتونیو گوئٹرس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اقوام متحدہ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سال نو کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے 2017 کو پرامن سال بنانے کے عہد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کو پرامن اور خوشحال بنانے کیلئے دنیا کے تمام لوگوں کو عالمی ادارے کا ساتھ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دنیا میں بحرانوں سے متاثرہ خطے میں ان لوگوں کو کیسی مدد فراہم کی جائیں جنہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی دنیا کے قیام کیلئے لوگوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراقوام متحدہ کا ساتھ دینا چاہئے۔ 67 سالہ انتونیو گوئٹرس کا تعلق پرتگال سے ہے اور وہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے مختلف اداروں میں کام کرنے کے علاوہ پرتگال کے 1995ء سے 2002ء تک وزیراعظم بھی رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 12:00:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :