کوئٹہ،گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ، تین خواتین جھلس کر زخمی

اتوار 1 جنوری 2017 11:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ کے باعث 3 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر بھوسہ کے قریب واقع گھر میں اہل خانہ نے ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی تو کمرے گیس لیکج کے سبب زوردار دھماکہ ہوا ۔دھماکے کے نتیجے میں تین خواتین بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپر بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ، دھماکے سے گھر کے کمرے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :