کراچی، پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، مختلف کارروائیوں میں 17 افرادگرفتار

اتوار 1 جنوری 2017 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) کراچی میں پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سے چھ ملزمان پکڑ لئے۔گلستان جوہر میں اسٹریٹ کرمنل مارا گیا۔ناظم آباد سے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم پکڑا گیا۔نیو ٹاؤن میں شیشہ کیفے سے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ،لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزمان میں عبداللہ اور مراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ لطیف پولیس نے دوسری کارروائی میں چار ملزمان کو گرفتار کرکے بیس لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ گرفتار شدگان میں مراد، عرس، وزیر اور تنویر شامل ہیں۔ گلستان جوہر میں راڈو چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم فیاض کوگرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور پٹاخے برآمد ہوئے۔دوسری جانب نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں جمال الدین افغانی روڈ کے قریب شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر پولیس نے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر کورنگی نمبر ایک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :