آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 1 جنوری 2017 11:40

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سرد رہے۔

متعلقہ عنوان :