نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں

پاکستانیوں کا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور نئے جوش و ولولے کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار

اتوار 1 جنوری 2017 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) دو ہزار سترہ کا سورج نئی امید اور نئی خوشیوں کے ساتھ طلو ع ہوگیا کہ یہ سال پاکستان کیلئے اچھا سال ثابت ہو ، ہر مشکل اور مصیبت کا اس ملک سے خاتمہ ہو۔ نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

دو ہزار سترہ کا سورج نئی امید اور نئی جستجو کے ساتھ طلوع ہوگیا ، نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سال ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ گامزن کریں گے ، ہر مشکل اور ہر مصیبت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے نفرت کا خاتمہ ہوگا اور اپنے ارض پاک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ دو ہزار سولہ کے تمام غم ، دکھ اور پریشانیاں بھلا کر نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔