بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ قاتلانہ حملے میں ہلاک
تازہ ترین : 1

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ قاتلانہ حملے میں ہلاک

منجور السلام کو گھر پر تین افرادنے فائرنگ سے نشانہ بنایا،اسپتال میں دم توڑگئے،پانچ گولیاں لگیں،اسپتال حکام

بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ قاتلانہ حملے میں ہلاک

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)بنگلہ دیش کے ایک رکن پارلیمان کو ان کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔پر حملہ کرنے والے مسلح افراد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے اور ان کی شناخت نہیں ہوسکیغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے رکن پارلیمان منجور الاسلام عوامی لیگ کے رکن تھے جنھیں گئے بندھا ضلع میں ان کے گھر پر تین افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں ان کا اسپتال میں انتقال ہوگیا جبکہ ان پر حملہ کرنے والے مسلح افراد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ادھرمنجور السلام کے قتل کے بعد علاقے میں مظاہرے بھی منعقد کیے گئے۔رنگپور میڈیکل کالج ہسپتال پروفیسر بمل چندر رائے نے بتایا کہ رکن پارلیمان کو پانچ گولیاں لگیں جو قریب سے ماری گئیں۔منجور السلام کو اکتوبر 2015 میں مبینہ طور ایک سکول طالب علم پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 11:30:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎