اداکارہ پریانکا چوپڑا 74ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی ایک ایوارڈ پیش کرتی نظر آئیں گی

گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب 8 جنوری 2017 کو منعقد ہوگی

اتوار 1 جنوری 2017 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء)بولی وڈ کی نامور اور کامیاب اداکارہ پریانکا چوپڑا رواں سال ایمی اور آسکرز دونوں ہی نامور بین الاقوامی ایوارڈز شوز کا حصہ بن چکی ہیں، اور اب وہ 74ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی ایک ایوارڈ پیش کرتی نظر آئیں گی۔گولڈن گلوب ایوارڈ کی انتظامیہ نے حال ہی میں اس شو میں ایوارڈ پیش کرنے والوں کی فہرست جاری کی اور پریانکا چوپڑا کا نام بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں کئی نامور شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں نیکول کڈمین، میٹ ڈیمن، سلویسٹر سٹیلن ، سوفیا ورگارا اور سیانا میلر شامل ہیں۔گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب 8 جنوری 2017 کو منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کی، انہیں بین الاقوامی سطح پر امریکی ٹی وی شو 'کوائنٹیکو' میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔اس کردار کیلئے پریانکا کو پیپلز چوائس ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے ایوارڈ بھی دیا گیا۔پریانکا کی ڈیبیو ہولی وڈ فلم بے واچ اگلے سال ریلیز ہوگی۔