شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے والوں کی فہرست میں بھارت کی پہلی خاتون کار اور سپر بائیک ریسر الیشا عبداللہ بھی شامل

مایہ ناز اداکار کے ساتھ فلم کرنے کیلئے مختصر رول بھی ملا تو موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دوں ،ْ انٹرویو

اتوار 1 جنوری 2017 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والوں کی فہرست میں بھارت کی پہلی خاتون کار اور سپر بائیک ریسر الیشا عبداللہ بھی شامل ہو گئی ہیں،وہ بھی کنگ خان کی دیوانی نکلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیشا عبداللہ نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں، ان کے ساتھ فلم کرنے کیلئے مختصر رول بھی ملا تو اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دوں گی۔

شاہ رخ خان کی اداکاری اور بولنے کے انداز سے مجھے عشق ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگ عام زندگی میں کچھ اور جبکہ اداکاری میں مختلف ہوتے ہیں تاہم شاہ رخ خان کا انداز بالکل قدرتی ہے۔میں ایک سال میں بالی ووڈ میں انٹری دینا چاہتی ہوں، شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آنے کا سوچ کر ہی جذباتی ہوجاتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :