اینی میٹڈ میوزیکل فلم’لِیپ‘ کانیا ٹریلر جاری
تازہ ترین : 1

اینی میٹڈ میوزیکل فلم’لِیپ‘ کانیا ٹریلر جاری

فلم 3مارچ کو امریکی سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) ڈرامے سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ میوزیکل فلم ’لِیپ‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایتکارایریک سمر اور ایریک وانر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فرنچ کینیڈین تھری ڈی فلم کی کہانی1879ء میں چھوٹے سے قصبے کی رہائشی ایک ایسی یتیم لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی زندگی کا سب سے بڑا خواب بیلیٹ ڈانسر بننا ہوتا ہے۔

اسی مقصد کی تکمیل کیلئے یہ لڑکی اپنی فیملی اورٹائون چھوڑ کر پیرس کا رٴْخ کرتی ہے اورمشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے بھی بیلیٹ ڈانسنگ اسکول میں ایڈمیشن لے کرپریکٹس کا آغاز کر دیتی ہے۔فرانسکوئس اور ایگزیویئر اوبیگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈ اداکارہ ایلی فیننگ، ڈین ڈیہن، میڈی زیگلراور کارلے جیپسن کی آواز میں ریکارڈکئے گئے ہیں۔30ملین ڈالر لاگت سے بننے والی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور یہ میوزیکل تھری ڈی فلم وِنسنٹ کمپنی کے تحت3مارچ کو امریکی سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/01/2017 - 11:30:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎