جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (آج) شروع ہو گا

اتوار 1 جنوری 2017 11:30

کیپ ٹائون ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) پیر سے کیپ ٹائون میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے 206 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :