ہالینڈ، 20 افریقی نثراد تارکین وطن کونظر بندی کی سزا

اتوار 1 جنوری 2017 11:10

ہیگ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ہالینڈ کے شہر ویرٹ میں 20تارکین وطن کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر بلدیہ مئیر جوس ہیجی مینز کی طرف سے نظر بندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہیجی مینز نے کہا ہے کہ ان 20 نقل تارکین وطن میں سے 5 ڈکیتی اور چوری کے جرم میں زیر حراست ہیں۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا یہ گروپ مسلسل جھگڑے کرتا ہے ، لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا اور گلیوں میں تھوکتا ہے۔ہیجی مینز نے کہا کہ اس گروپ کو کسی کا کوئی ڈر خوف نہیں ہے اور انہوں نے میرے لئے اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

متعلقہ عنوان :