عراقی فوج کی موصل میں پیش قدمی

اتوار 1 جنوری 2017 11:10

موصل۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) عراقی شہر موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کے زیر مقصد 17 اکتوبر سے جاری عراقی فوج اور امریکی قیادت میں اتحادی قوتوں کی کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی قوتوں کی پیش قدم جاری ہے، موصل کے تین محلوں میں داخل ہونے والی عراقی فوج تا حال ان مقامات کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکی۔البتہ موصل ٹیلی ویڑن اسٹیشن کی عمارت کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔القدس محلے سے راہ فرار اختیار کرنے والے 500 شہریوں کو محفوظ مقامات میں قائم کردہ کیمپوں میں مقیم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :