اٴْردن اور ترکی کا مسئلہ شام کے حل میں مزید تعاون کا عندیہ

اتوار 1 جنوری 2017 11:10

انقرہ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اٴْردنی ہم منصب حانی الا ملکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں اٴْردنی قراق علاقے میں 18 دسمبر کو پیش آنے والے دہشت گرد حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے اظہار تعزیت کرنے والے جناب یلدرم نے ترکی اور اردن کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون کی اہمیت پر توجہ مبذول کرائی۔

ترک وزیر اعظم نے دہشت گرد تنظیم فیتو کی بغاوت کی کوشش کے خلاف اٴْردن کے ترکی سے تعاون کی بنا پر بھی ملکی کا شکریہ ادا کیا۔مذاکرات میں شام کے بحران کے حل میں بر سرِ پیکار دونوں ملکوں کے فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :