ترک صدر اردوان اور عراقی وزیر اعظم العبادی کا باہمی تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق

اتوار 1 جنوری 2017 10:50

تہران ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)ترکی کے صدر اور عراق کے وزیراعظم نے ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو بحال اور بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس ٹی وی کے مطابق خبردی ہے کہ اس ٹیلی فونک گفتگو میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کے عنقریب انجام پانیوالے دورہ عراق کا حوالہ دیتے ہوئے اس دورے کو باہمی تعلقات کو تقویت دینے کے لئے ایک بہترین موقع قراردیا گیا ہے ۔ ترکی اور عراق کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی خبر، ترکی کے اخبار ڈیلی صباح نے دی ہے ۔