ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے بارے گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 10:50

تہران ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے تہران میں اپنی ملاقات میں شام کے جنگ زدہ عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل ، دہشت گردی کے خلاف اور شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات کے لئے پیش کئے گئے فارمولے پر تفصیل سے بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

شام کے وزیرخارجہ ایران اور شام کے حکام کے درمیان جاری مسلسل صلاح ومشورے کے لئے تہران پہنچے ہیں ۔

شامی وزیرخارجہ نے تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات کی۔ شامی وزیرخارجہ کے ساتھ شام کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر بھی تہران کے دورے پرآئے ہیں ۔ پچھلے چند روز کے دوران ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے

متعلقہ عنوان :