سعودی عرب میں بجلی اور پانی کے نرخوں میں ممکنہ اضافہ

اتوار 1 جنوری 2017 10:50

سعودی عرب میں بجلی اور پانی کے نرخوں میں ممکنہ اضافہ

ریاض۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) سعودی عرب کے وزیر توانائی خالدالفالح نے ملک کے بھاری بجٹ خسارے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کو مسلسل چار برس سے سنگین بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت، تیل کی عالمی قیتموں میں اتار چڑھاؤ سے پیدا ہونے والے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے۔

اقتصادی ماہرین سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین محمد سلمان کی معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے عوام حکومت کی مالی اعانت کے عادی ہوچکے ہیں اور مراعات کے خاتمے کا معاملہ مختلف طبقات کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔