بنگلہ دیش میں رکن پارلیمان فائرنگ سے ہلاک

اتوار 1 جنوری 2017 10:20

ڈھاکہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) بنگلہ دیش کے رکن پارلیمان کو ان کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے رکن پارلیمان منجور الاسلام عوامی لیگ کے رکن تھے جنھیں گئے بندھا ضلع میں ان کے گھر پر 3افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ان کا اسپتال میں انتقال ہوگیا جبکہ ان پر حملہ کرنے والے مسلح افراد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

منجور السلام کے قتل کے بعد علاقے میں مظاہرے بھی منعقد کیے گئے۔رنگپور میڈیکل کالج ہسپتال پروفیسر بمل چندر رائے نے بتایا کہ رکن پارلیمان کو5 گولیاں لگیں جو قریب سے ماری گئیں۔ منجور السلام کو اکتوبر 2015 میں مبینہ طور ایک سکول طالب علم پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :