سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق
تازہ ترین : 1

سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق

اقوام متحدہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی کوششوں سے ہونے والے امن معاہدے اور تنازع کے حل کے لیے شامی حکومت اور باغی گروپ میں امن مذاکرات کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے۔سلامتی کونسل نے ملک بھر میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی اشیاء بشمول خوارک اور ادویات کی فوری ترسیل پر بھی زور دیا ہے۔

اس سے قبل شام کے بڑے باغی گروپ کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر گرنچ کے معیاری وقت کے مطابق شام چھ بجے تک ان پر حکومتی افواج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ جنگ بندی کے معاہدہ کو ختم کر دیں گے۔ سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق رکھنے والے مستقل ارکان کے درمیان شام کے بارے میں اختلافات کے باوجود سلامتی کونسل میں اس معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ روس کی حکومت بشار الاسد کی عملی طور پر مدد کر رہی ہے جب کہ فرانس، برطانیہ اور امریکہ کا اصرار رہا ہے کہ صدر اسد کسی بھی معاہدے کی صورت میں اقتدار سے عیلحدہ ہوں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 10:20:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :