استنبول کے نائٹ کلب میں سال نو کی تقریب پر حملہ، ’35 افراد ہلاک

اتوار 1 جنوری 2017 10:20

استنبول ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ترکی کے شہر استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایک نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔استنبول کے گورنر واصب شاہین کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے اور یہ ایک 'دہشت گرد' حملہ تھا۔یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوا جس میں کم از کم 40 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ اس حملے کا ذمہ دار ایک شخص تھا جبکہ سی این این ترک کا کہنا ہے کہ وہ شخص سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس تھا۔رینا نائٹ کلب میں جائے وقوعہ پر موجود گورنر واصب شاہین نے صحافیوں کو بتایا کہ 'دور تک نشانہ لگانے والے اسلحے سے لیس ایک دہشت گرد نے ظالمانہ اور بے رحم فائرنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، جو صرف سال نو کی خوشی اور تفریح کے لیے آئے تھے۔اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت نائٹ کلب میں 700 افراد موجود تھے اور کچھ افراد نے حملے کے وقت جان پچانے کے لیے آبنائے بوسفورس میں چھلانگ لگا دی۔استبول میں سال نو کے موقع پر تقریبا 17 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :