نیو ایئر نائٹ پر ترکی میں دہشت گردی

ترک شہر استنبول کے نائٹ کلب پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 40سے 60 افراد زخمی،ترک میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 جنوری 2017 04:49

نیو ایئر نائٹ پر ترکی میں دہشت گردی

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جنوری۔2017ء) ترکی میں نیو ائیر نائٹ‌پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق دارالحکومت استنبول کے نائب کلب میں نئے سال کی خوشیاں منانے پر حملہ ہوا ہے۔ 2 افراد نے نائٹ‌کلب میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

فوری طور پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 40 سے 60 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور ابھی بھی کلب میں موجود ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ امریکی ایجنسی نے ترکی کو ایسے حملے سے متعلق ایک ہفتہ پہلے خبردار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :