وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نئے سال 2017ء کے موقع پر قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

نیا سال 2017ء یقیناً پاکستان کی تاریخ میں نیا سال ہوگا ،ہم نے اپنی تاریخ کا ایک فیصلہ کن ورک پلٹا ہے اور دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے چیلنجز پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے،موجودہ حکومت نے مستقبل کے شاندار منصوبوں کی تشکیل کے ذریعے قوم کیلئے پرعزم انداز میں ٹھوس بنیاد رکھی ہے، میری پرخلوص خواہش ہے کہ نیا سال بے لوث قومی یکجہتی، قومی محرکان اور قومی تقاضوں کی بہتر سوجھ بوجھ کا حامل ہو، وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نئے سال کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام

اتوار 1 جنوری 2017 00:30

وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نئے سال 2017ء کے موقع پر قوم کیلئے نیک خواہشات ..

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے نئے سال 2017ء کے موقع پر قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پاکستانیوں کیلئے مزید خوشیاں اور خوشخالی لائے گا۔ نئے سال کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آنے والا نیا سال 2017ء یقیناً پاکستان کی تاریخ میں نیا سال ہوگا جبکہ ہم نے اپنی تاریخ کا ایک فیصلہ کن ورک پلٹا ہے اور دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے چیلنجز پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2017ء کا آغاز ہمیں گزرے ہوئے سال کے جائزہ اور اپنی خامیوں پر نظر ڈالنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ نیا سال ہمیں اپنی قومی وجود کے اجزاء کو دانشمندی کے ساتھ سنوارنے اور برداشت اور ثابت قدمی کے جذبے سے سرشار ہونے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان امن کی سرزمین اور ترقی یافتہ معیشت کی منزل کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مستقبل کے شاندار منصوبوں کی تشکیل کے ذریعے قوم کیلئے پرعزم انداز میں ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔ میری پرخلوص خواہش ہے کہ نیا سال بے لوث قومی یکجہتی، قومی محرکان اور قومی تقاضوں کی بہتر سوجھ بوجھ کا حامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی پروگراموں کی پرعزم انداز میں پیروی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت قومی پروگراموں کی پرعزم انداز میں پیروی کر رہی ہے اور قومی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال قوم کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔