Live Updates

عمران خان سے سردار ممتاز بھٹو کی ملاقات

ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ،خصوصا سندھ کے سیاسی حالات سندھ حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:50

عمران خان سے سردار ممتاز بھٹو کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہفتہ کو سندھ نیشنل فرنٹ کے سر براہ سردار ممتاز بھٹو نے ڈیفنس میں ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کے گھر پر ہوئی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ،خصوصاًً سندھ کے سیاسی حالات ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ نیشنل فرنٹ کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو کو دعوت دی کہ وہ اور ان کی جماعت تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں جس پر ممتاز بھتو نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جلد جواب دیں۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا اب سیاسی مورچہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جلد تحریک انصاف میں سندھ کی اہم شخصیات شامل ہو نگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کرپشن اور پانامہ لیکس کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔پانامہ لیکس کا معاملہ اگر حل نہ ہوا تو ہم پھر سڑکوں پر ا??ئیں۔عمران خان اور ممتاز بھٹو نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن کے خلاف مشترکہ جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان میرے دوست ہیں میرے گاوں بھی ملنے ا?ئے تھے اور ہماری اس سے قبل بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

سندھ کو تباہ بر باد کیا جا راہ ہے اور خون پیا جا رہا ہے ، سندھ کو لوٹا جا رہا ہے،سندھ کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ہے۔ سچے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ زرداری کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور وہ بادشاہ بنا ہوا ہے۔ زرداری کہتا ہے کہ اور کوئی نہیں سب زرداری ہے۔بھٹو وٹو کچھ نہیں آب صرف زرداری ہے ۔چوروں اور ڈاکوں کے خلاف جو نکلے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات