Live Updates

عمران خان اور سندھ بھٹو کے درمیان ملاقات ، سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی چیئرمین سے آئندہ بھی ملاقات ہوگی ا ،ممکن ہے ان کے ساتھ میدان میں نکلیں ، حکمران سندھ کا خون پی کر ہڈیاں بھی کھا گئے ، صوبے میں نازک صورتحال ہے، آصف زرداری بادشاہ بنے ہوئے ہیں،سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے درمیان ملاقات میں سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے گھر میں ملاقات کی جس میں سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ممتاز بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سے آئندہ بھی ملاقات ہوگی اور ممکن ہے پی ٹی آئی کے ساتھ میدان میں نکلیں ، حکمران سندھ کا خون پی کر ہڈیاں بھی کھا گئے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں نازک صورتحال ہے اور آصف زرداری بادشاہ بنے ہوئے ہیں ، دوسرے صوبوں میں پھر گاڑی چل رہی ہے مگر سندھ میں تو بالکل جام ہوگئی ہے ۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ سندھ کو چوروں اور ڈاکوئوں سے آزادی دلانے والوں کے ساتھ ہیں ۔ ( م ن)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات