غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام ، صنعتکار دونوں پریشانی کا شکار ہیں ،سید بلال شیرازی

توانائی بحران کے خاتمہ ،سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے عوام و صنعتکار دونوں پریشانی کا شکار ہیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ18گھنٹے تک پہنچنے سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والوںنے ساڑھے تین سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کرسکے اب حکمران لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئی2018کی تاریخ دے رہے ہیں جو دراصل ان کی مدت اقتدار کے تکمیل کا سال ہے، عوام اب ان کے کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے فی الفور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے اور چیئرمین واپڈا نے بھی حالیہ بیان میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر زور دیا ہے اور ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس بھی کالا باغ ڈیم کے حق میں حکومت سے اس کی تعمیر کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف3600میگا واٹ سستی بجلی سسٹم میں داخل ہوگی بلکہ دریائوں میں سارا سال زراعت کے لیے بھی پانی دستیاب رہے گا ۔زراعت و صنعت دونوں کی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے حکومت مہنگے منصوبے چھوڑ کر سستے ہائیڈل منصوبوں کی طرف توجہ مرکوز کرے جن میں اولین سرفہرست کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :