گجرات میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے‘انفراسٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر مسائل حل کریں گے‘ عوام نے شعبدہ بازوں کو مسترد کردیا

نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کا تقریب حلف برداری کے بعد اظہار خیال میاں شیر افگن اور چوہدری شعیب سردار رضا نے وائس چیئرمین کا حلف اٹھالیا‘( ن) لیگی رہنماؤں کا عوام کا شکریہ

ہفتہ 31 دسمبر 2016 17:00

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) پنجاب بھر کی طرح گجرات میں بھی نومنتخب عوامی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چوہدری محمد علی تنویر نے چیئرمین ضلع کونسل گجرات کا حلف اٹھایا۔ ان سے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چھٹہ نے حلف لیا۔ تقریب حلف بردار ی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد علی تنویر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں ملک تعمیر و ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ پنجاب کے عوام کی تقدید بدلنے کے لئے خادم اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں نہ صرف انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی جبکہ تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھی عملی اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے سیاسی مخالفین پر بھی تنقید کے خوب نشتر برسائے۔اور کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کی فلاح کے لئے کام کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھریں۔ جس کے باعث عوام نے ا نہیں مسترد کر دیا ہے۔ چوہدری محمد علی تنویر نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی فتح دلوانے پر گجرات کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گجرات ضلع کونسل کے وائس چیئرمین کی نشست پر میاں شیر افغن اور چوہدری شعیب سردار رضا نے حلف اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :