تعمیراتی کا موں کے نام پر شہریوں کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی ہے،تنویر قریشی

صوبائی اور شہری حکومتوں کے درمیان سردجنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہے، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کے سبب شدیدقرب کا شکار رہتے ہیں

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) مہاجر قومی مومنٹ(پاکستان) کے سکریٹری مالیات تنویر قریشی نے اے پی ایم ایس او کے عہدیدران سے ملاقات کی اور کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں تعمیراتی کا موں کے نام پر شہریوں کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی ہے،جگہ جگہ سے سڑکوں کو کھدائی کر کے ادھورا چھوڑا ہوا ہے جو مختلف حادثات کا سبب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دوچارہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت بد ترین صورتحا ل اختیار کر چکی ہے ، گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کے بعد بھی شہری اپنی منزل تک پہنچنے میں عافیت سمجھتے ہیں، طالبِ علم ہو یا مریض غرض یہ کہ تمام شعبہ ہات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ذہنی تناؤ کا شکار بناد ئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال پہنچا ناتکلیف دہ عمل بنادیا گیاہے، جبکہ ہمارے سنگ دل حکمران کراچی کے مسائل کی جانب اپنی توجہ مرکوز کرنے کو تیار ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کے نام پر شروع کئے جانے والے تعمیراتی کاموں کا مقصد صر ف اپنا کمیشن بنانا اور اپنے رشتہ داروں کو تعمیراتی کاموں کے نام پر دیئے جانے والے ٹھیکے ہیں، جو کرپشن ہی کی ایک شکل ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھو ٹے تعمیراتی پروجیکٹ شروع ہوئے سالہا سال گزرجانے کے باوجود مکمل نہ ہونا حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومتوں کے درمیان جاری چپقلشن نے عام شہری کی زندگی دشوار بنائی ہوئی ہے جبکہ عوام کوذہنی طور پر مفلوج بنانے کی سازش کی جار ہی ہے جس کا مقصد کراچی کی عوام کو انکی سوچ اور انکی منزل سے گمراہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :