قرآن مجید کی تلاوت سکون اور دلوں کو منور کرتی ہے ، مفتی محمدنعیم

جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں جنید جمشید کی یاد میں حسن قرائت وحمد نعت کی محفل مسلمان شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:01

قرآن مجید کی تلاوت سکون اور دلوں کو منور کرتی ہے ، مفتی محمدنعیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں انجمن نوجوانان بنوریہ عالمیہ کی جانب سے جمعے کی شب کو محفل حسن قراء ت ، حمدونعت بیاد پاسبان وطن جنید جمشید کا انعقاد کیاگیا جس میں معروف ومشہور قاری ابراھیم کانسی سمیت مختلف قراء نے تلاوت قرآن سے لوگوں کے دلوں کو منور کیااورمشہور نعت خواں حافظ فہد شاہ ، محمد ارسلان ، حافظ اشفاق اور حافظ فصیح نے نعتیہ کلام پیش کیے جبکہ طلبہ کرام نے خاکے بھی پیش کیے۔

تقریب میں خصوصی خطاب جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروں نے کیا۔ مفتی محمدنعیم نے کہاہے کہ قرآن مجید کی تلاوت سکون اور دلوں کو منور کرتی ہے ،قرآن مجید میں انسانیت کا سکون اور شفاء موجود ہے ، آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے وہ دین سے دوری اور دنیا سے رغبت ہے موجودہ دور میں ابھرنے والے ہر فتنے کا توڑ کتاب اللہ میں موجود ہے،سائنس جو چیز آج بتاتی ہے وہ قرآن نے 1400سال پہلے بیان کردیاہے، جو قرآن کا دامن تھام لیتاہے رحمتیں اس کا مقدر بنتی ہیں ،جنید جمشید نے اپنی زندگی دین کیلئے وقف کی خدا نے اس کو عزت کی موت دی اس کی جدائی میں اپنے پرائے سب روئے ۔

(جاری ہے)

شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو ا س کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی ، صحابہ کرام حضور سے جو بھی آیت سنتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے بے عملی علم کی افادیت کو ختم کردیتی ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مسلمانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے ہمارے اکابرین کا بھی یہی شیوہ رہاہے جو کچھ حاصل کرتے اس پر عمل کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :