وزیراعلیٰ سندھ سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے چیئر مین زی وانگ کی ملاقات

صوبہ سندھ میں آم اور امرود دو مشہور فروٹ ہیں جو کہ نہ صرف پاکستا ن بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں، سید مراد علی شاہ

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:46

وزیراعلیٰ سندھ سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے چیئر مین زی وانگ کی ملاقات
کراچی /بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شنگ جِنگ ایگریکلچر گروپ (فوڈ اینڈ ایگریکلچر ) کے چیئر مین زی وانگ سے بھی ملاقات کی ۔ مذکورہ کمپنی گوشت کی سپلائی کے لئے کیٹل فارمنگ ، فروٹ اور سبزیوں کے پروسسنگ پلانٹس ، فروٹ اور ویجیٹیبل فارمنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے انہیں بتایا کہ صوبہ سندھ میں آم اور امرود دو مشہور فروٹ ہیں جو کہ نہ صرف پاکستا ن بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔

انہوں نے انہیں پیشکش کی کہ وہ حیدرآباد ، میرپور خاص یا پھر کراچی میں فروٹ پروسسنگ پلانٹ لگائیں ۔ انہوںنے کہاکہ وہ جو بھی مقام مناسب سمجھیں وہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں ۔ کمپنی کے چیئرمین نے کہاکہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے اور ضروریات ، گنجائش اور پلانٹ کے مقام کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد مزید سرمایہ کاری کے لئے MoU پر دستخط کریں گے ۔#

متعلقہ عنوان :