ملتان،ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالحمید 50 ہز ار رو پے رشو ت لیتے گرفتار

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) ڈا ئر یکٹر اینٹی کر پشن ملتا ن گو ہر مشتا ق کی ہد ایت پر اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر اینٹی کر پشن لو دھرا ں محمد عابد نے سول جج عبدالقیو م کی سر برا ہی میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالحمید کو50 ہز ار رو پے رشو ت لیتے ہو ئے چھا پہ ما ر کر گر فتا ر کر لیا ہے۔ ملزم کے خلا ف پولیس اسٹیشن اینٹی کرپشن لودھرا ں میں مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ا یکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبد الحمید کے خلا ف مفتی محمد سلیم کنٹر یکٹر نے درخوا ست دی تھی کہ ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ٹینڈر اور کنٹریکٹ کی الاٹ منٹ میں 50 ہز ار روپے رشوت طلب کررہا ہے ۔جس پر اینٹی کر پشن کی ٹیم نے کاررو ائی کر تے ہوئے ایکسیئن عبدالحمید کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھو ں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

در یں اثنا ء اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر اینٹی کر پشن خانیوا ل سیدسر فراز حسین گیلا نی نے اہلمند سیشن کو رٹ خانیوا ل محمد جعفر کو جعلی عدالتی فیصلے تیا ر کر نے پر گر فتار کر لیا ہے ۔

ملز م کے خلا ف پولیس اسٹیشن خانیوا ل میں مقد مہ در ج کر دیا گیا ہے ۔ملز م کے خلا ف مقبو ل علی نا می شخص نے اینٹی کر پشن کو در خوا ست دی تھی کہ اہلمد محمد جعفر عدا لت کے جعلی فیصلے تیا ر کر تاہے ۔ڈا ئر یکٹر اینٹی کر پشن گو ہر مشتا ق کی ہدا یت پر ڈ ویژ ن بھر میں کرپٹ ملازمین کے خلا ف کارروائیاں تیز کر نے کی ہدا یات جا ر ی کر دی گئی ہیں ۔انہو ں نے کہا ہے کہ کر پٹ عناصر معاشر ے کو دیمک کی طرح چا ٹ رہے ہیں اور سرکا ر ی ادارے ایسے عنا صر کی وجہ سے بد نا می کا شکا ر ہورہے ہیں ۔معاشر ے کو کر پشن اور بدعنو انی سے پا ک کرنے کیلئے کارروا ئیا ں تیزکردی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :