رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:02

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر میں آتش بازی، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،بغیر سائلنسر گاڑیاں و موٹر سائیکل چلانے سمیت دیگر غیر مہذب تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

فوری طور پر نافذ العمل یہ حکم یکم جنوری2017ء تک کارآمد رہے گا۔