وقار ذکاء شامی بھائیوں کی مدد کیلئے شام پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 19:50

وقار ذکاء شامی بھائیوں کی مدد کیلئے شام پہنچ گئے

دمشق (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) وقار ذکاء شامی بھائیوں کی مدد کیلئے شام پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والے وقار ذکاء شام میں جاری جنگ کے باعث متاثرہ شامیوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔ وقار ذکاء شامی بھائیوں کی مدد کیلئے شام پہنچ گئے ہیں۔ وقار نے شام پہنچ کر ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ وہ شام کے جنگ سے متاثرہ شہر حلب جا رہے ہیں جہاں سے وہ کچھ خاندانوں کو لے کر کیلس شہر لائیں گے۔ ان خاندانوں کو وہ اپنے پاس موجود امداد سے کچھ گھر کرائے پر لے کر دیں گے تاکہ ان کے کچھ ماہ سکون اور امن سے گزر سکیں۔ وقار ذکاء نے عوام سے ان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ وقار ذکاء نے ویڈیو میں مزید کیا کہا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :